دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرانیکی کوششیں تیز کردیں۔کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی بڈ کے لیے ورکنگ کمیٹی بنادی گئی ہے، آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل کرنے سے امریکا میں کرکٹ فینز کو بھی اطمینان ہوگا، کرکٹ کو 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ایک بار 1900 میں اولمپکس میں شامل کی گئی تھی، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے سے گیمزکو فائدہ ہوگا۔آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے نے کہا کہ ہمیں یقین ہیکہ اولمپکس میں کرکٹ ایک اچھا اضافہ ہوگا، پوری کوشش ہے2028کے گیمز میں کرکٹ کو اولمپکس کاحصہ بنایا جائے۔