ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم

وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے لہٰذا شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے 1166 سے ایم ایس ایم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ،سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے۔دوسر ی جانب ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے ،4ہزار 40نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 53ہزار528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے چار ہزار 40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی جبکہ کورونا سیاموات کی تعداد 23 ہزار 918 تک جاپہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ چار سو، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 48 ہزار 619، پنجاب میں تین لاکھ 64 ہزار 680 تک جا پہنچی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 90 ہزار 660، بلوچستان میں 31 ہزار 177، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 288 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 796 ہو گئی ہے۔کورونا کے

سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں 6 ہزار 215، خیبرپختونخوا 4 ہزار 556، اسلام آباد 816، گلگت بلتستان 153، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 646 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…