اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

افسوسناک خبر امام بارگاہ میں زوردار دھماکہ

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر( این این آئی)مرکزی امام بارگاہ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ،دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار اور ڈپٹی کمشنر مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئے۔دھماکہ کی نوعیت کے بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں دھماکہ کے وقت مرکزی امام بارگاہ 3 افراد موجود تھے۔لائسنس ہولڈر مون شاہ کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرنیڈ پھینکنے کے باعث

ہوا،ہینڈ گرنیڈ علم کے ساتھ ٹکرا کر زمین پر گرا ہے۔ہینڈ گرنیڈ موٹرسائیکل سوار افراد پھینک کر گئے ہیں۔دھماکے کے باعث کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ہینڈ گرنیڈ میں موجود مواد پھٹنے سے دیواروں پر بھی نشان پڑگئے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے مرکزی امام بارگاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر اہل تشیع حضرات کی بڑی تعداد مرکزی امام بارگاہ پہنچ گئی۔دوسری جانب ضلعی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 38 جلوس اور 377مجالس منعقد ہونگی،37 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 16 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی۔تفصیلا ت کے مطابق ضلع بھر میں لائسنسی / روایتی 38 جلوس 377مجالس منعقد ہونگی۔اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے 37 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 16 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔ 1600 سے زائد پولیس افسران و جوان اور قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عاشور ہ محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔

کرونا وائرس کے حوالے سے SOPs پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایک مرکزی کنٹرول روم 063ـ9240063ـ64 عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں قائم کیا گیاہے جس کے انچارج انسپکٹر لیگل آصف سعید ہوں گے۔ یہ کنٹرول روم یکم محرم سے دس محرم تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کہا کہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی

بھی کی جائے گئی جس کے ذریعے مشکوک افراد کی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل ہی امن کمیٹی، علمائ کرام، تاجروں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے میٹنگز کی گئی ہیں۔ ان کی تجاویز کی روشنی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم امن بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار اد ا کریں شر پسندوں

پر نظر رکھیں اور بد امنی کو پھیلانے کی سوچ رکھنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے مزید کہا کہ ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس و دیگر متعلقہ ادارے بخوبی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں عوام کے ساتھ ساتھ خاص طور پر میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ کرونا وائرس کے خلاف قوم ملک اور سلطنت متحد ہے جب کے

دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے پولیس سمیت دیگر فورسز کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کوبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے میڈیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے گزشتہ ادوار کے کردار کو بھی سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…