عمران خان کی جان کو خطرات لاحق۔۔۔ وزیراعظم نے اپنی نقل و حرکت محدود کردی

2  اگست‬‮  2021

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرات ہیں لیکن وہ سکیورٹی کی پرواہ نہیں کرتے،افغانستان کے فیصلے پاکستان کی مرضی کے بغیرنہیں ہوسکتے،پریس کانفرنس میں بتاؤں گا کس طرح میڈیا کے کچھ لوگ اورباقی

ملکرملک کیخلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،نوازشریف غصے میں ہیں اورفوج کیخلاف ان کا غصہ ختم ہی نہیں ہورہاہے، نوازشریف کوضیا ء الحق نے بنایا توپھر جس نے بنایااس نے برباد بھی کردیا، فوجی اڈے مانگنے کی بات آفیشلی نہیں ہوتی،کوئی پاگل ہی ایسی بات لکھ کردے گا۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان ایسے ریجن میں ہے جہاں بڑے لیڈرزکی زندگیاں خطرے میں ہوتی ہیں،وزیر اعظم سے یہ لڑائی رہتی ہے کہ اپنی سکیورٹی کا خیال کریں، اب وزیراعظم نے اپنی نقل وحرکت محدود کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان ہمارے کنٹرول میں نہیں لیکن ہمارا ان پر اثر ہے، ہم خود کو انڈرمائن کرتے ہیں، افغانستان کے فیصلے پاکستان کی مرضی کے بغیرنہیں ہوسکتے،ہمارے اوپرڈبل گیم کا الزام لگا لیکن حقیقت میں ہمارے ساتھ ڈبل گیم ہوئی، ہم نے امریکہ کا ساتھ دیا بدلے میں افغانستان میں براہمداغ جیسوں کو کیمپس دیدئیے،نوازشریف نے ظلم کیا،اجمل قصاب فوج کا ملازم نہیں تھا لیکن کلبھوشن کابھارت دفاع کررہاہے اورفیٹف میں ہم ہیں، ہمارے یہاں کچھ دانشورہیں جو ہروقت پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں،پریس کانفرنس میں بتاؤں گا کس طرح میڈیا کے کچھ لوگ اورباقی مل کر ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں،یہ شرمناک نیٹ ورک ہے جس میں نوازشریف، میڈیا کے لوگ اورکچھ اورمل کر فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں، نوازشریف غصے میں ہیں اورفوج کیخلاف ان کا غصہ ختم ہی نہیں ہورہاہے، نوازشریف کوضیا ء الحق نے بنایا توپھر جس نے بنایااس نے برباد بھی کردیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ سی وی لے کرمریم اوربلاول کہیں کہ وراثتی جائیداد کی وجہ سے اب وہ پارٹیوں کے لیڈرزہیں، بدقسمتی سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں نے بھی آواز نہیں اٹھائی، چودھری نثار بولے اورفارغ ہوگئے۔‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…