جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ترقیوں کی منتظرخواتین اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پنجاب بھر کےسرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کا معاملہ، سینیارٹی نمبر 102 تک اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز فائنل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے کیسز کو ابتدائی طور پر فائنل کر لیا گیا ہے،کالجوں میں تعینات 19 ویں گریڈ کی سینیارٹی نمبر 102 تک پرموشن کیسز فائنل

کیے جا رہے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 20 میں ترقیوں کیلئے کیسز تصدیق کے لئے ڈی پی آئی کالجز کو ارسال کر دیے ہیں۔ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز صوبائی پرموشن بورڈ بھجوائے جائیں گے، محکمہ ہائرایجوکیشن 19 ویں گریڈ کی نئی سینیارٹی فہرست کے مطابق کیسز صوبائی پرموشن بورڈ کو ارسال کرے گا۔دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت دے دی گئی ہے، پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئے داخلوں کی اجازت دی ہے، پیف کے پارٹنر سکولوں میں ایک لاکھ 25 ہزار نئے طلباء داخل کرنے کا اہداف دیا گیا ہے، پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی سے 10 اگست تک داخلے کرنے کی اجازت ہوگی۔اس ضمن میں پیف حکام نے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔پارٹنر سکولوں میں پہلی جماعت تا پرائمری تک طلبائ کے داخلے ہوں گے۔ پیف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کے ذریعے سے طلباء کے داخل ہونے کی تصدیق 9 اگست سے شروع کرے گا.واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نیپارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلباء کا کوالٹی

ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا، پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلبائ میں سے 25 فیصد طلبا کا انتخاب کر کے امتحان کا انعقاد کیاگیا، طلباء کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں لیاگیا،نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی اوردوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان لیاگیا۔

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباء کے لئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا گیاتھا،سکولوں میں زیر تعلیم طلبائ کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیاگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…