پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لاہور پولیس کے اہلکار کی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت ویڈیو سامنے آنے پر اہلکار معطل

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورپولیس کے اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی اور غیراخلاقی حرکات کی ویڈیو سامنے آگئی جہاں  تھانہ شادباغ کے ٹرینی اے ایس آئی نے دو ملزمان بھائیوں کی گرفتاری کے دوران ان کی ماں سے بدتمیزی کی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ابتدائی انکوائری کے بعد

تھانیدار کو معطل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں تھانیدار نے دوجوان بیٹوں کے سامنے ان کی ماں کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ نازیبا حرکات بھی کیں۔تھانیدار کے مطابق وہ گشت پر تھا اور ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچا تو محبوب نامی لڑکے کوگرفتار کرلیا،اس کا بھائی محمود اسے چھڑانے آیا تو اسے بھی دھر لیا جب کہ لڑکوں کی ماں انہیں چھڑانے کے لیے زبردستی گاڑی میں سوار ہو گئی۔ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لے لیا جب کہ ایس پی سٹی کی ابتدائی انکوائری میں تھانیدار گناہ گار نکلا جس پر اسے معطل کر دیا گیا اور اہلکارکے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کا احترام لازم ہے اور بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں۔دوسری جانب پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اہلکار کو معطل کردیا ہے اور آئی جی پنجاب کے حکم پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے سزا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…