بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اہم اسلامی ملک کے وزیر اعظم برطرف مارشل لا لگا دیا گیا، عوام سراپا احتجاج

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس،لندن(این این آئی)تیونس میں عدم استحکام مزید بڑھ گیا، صدر قیس سعید نے وزیراعظم برطرف کرکے ملک میں صدارتی مارشل لا لگا دیا جس کے خلاف شہریوں نے مظاہرے شروع کر دیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم کو برطرف

اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے، صدارتی مارشل لا نافذ ہونے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورسیاسی عدم استحکام مزید گہرا ہونیکا خدشہ ہے، کئی شہروں میں صدارتی حکم کے خلاف احتجاج کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سوفٹ وئیر پیگاسس کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہاگیاکہ دنیا کے چودہ ممالک کے سربراہان کے نام جاسوسی کے لیے منتخب کیے گئے ۔ اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان اور لبنان کے سعد الحریری کے نمبرز بھی شامل رہے ۔عمران خان کا نمبر بھارت نے بطور پرسن آف انٹرسٹ کے لیے منتخب کیا ۔فہرست میں شامل دیگر افراد فرانس، جنوبی افریقا ، مراکش کے صدرو شامل ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو 50 ہزار سے زائد فون نمبرز پر مشتمل ڈیٹا ریکارڈ تک رسائی ملی ۔ رپورٹ کے مطابق 34 ممالک کے600 سے زائد حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں کی اسرائیلی سوفٹ وئیر سے جاسوسی کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…