جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنے کی سفارش

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے این سی او سی سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، جس میں موبائل فون سم کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے محکمہ

صحت سندھ کی جانب سے این سی او سی کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں محکمہ صحت سندھ نے 4مراحل میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں موبائل فون سم بلاک کرنے کا انتباہ بھیجا جائے، دوسرے مرحلے میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی جائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ تیسرے مرحلے میں موبائل فون سے کالز کرنے کی سہولت ختم کردی جائے اور چوتھے مرحلے میں ویکسین نہ لگوانے پرموبائل فون سم بلاک کردی جائے۔محکمہ صحت سندھ نے مراسلے میں این سی او سی پی ٹی اے سے بھی فوری اقدامات کا کہا ہے۔گذشتہ روز سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اس ضمن میں پی ٹی اے کو خط لکھیں گے۔صوبائی حکومت نے ہدایت کی تھی کہ پی ٹی اے لوگوں کو میسج کی صورت میں پیغام بھیجے کہ ویکسین لگوائیں اور جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوائیں ان کی موبائل سم بلاک کی جائے۔خیال رہے بھارتی کورونا قسم ڈیلٹا کے پھیلا کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں عائد کردی ہے، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…