کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع ہونے لگا

18  جولائی  2021

اسلام آباد(آن لائن)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں وسیع ہونے لگا ،معاون خصوصی عثمان ڈار نے کشمیری نوجوان شکیل احمد کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی،میرپور کا رہائشی شکیل احمد ٹیکنیکل تربیت حاصل کر کے برسر روزگار ہو گیا،بے روزگار نوجوان اسکل اسکالرشپ کے ذریعے کیسے ہزاروں روپے

ماہانہ کمانے لگے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ تیز کردیاگیا ہے اور دیگر صوبوں کی طرح کشمیری نوجوانوں کی بھی روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اس کے علاوہ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور جدید کورسز میں ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا مرحلہ بھی جاری ہے انہوں نے کہا اکہ شکیل احمد نے ویب ڈویلپمنٹ اور گرافک ڈیزائننگ کی تربیت کیلئے حکومتی تعاون حاصل کیا اس حوالے سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شکیل احمد نے کہا کہ ایف ایس سی تعلیم ہونے کے باوجود بے روزگار رہنے کا دکھ تھا بغیر کسی فیس یا معاوضے کے نیوٹک سے گرافک ڈیزائننگ کا کورس مکمل کیا اب آن لائین ویب سائٹس کے ذریعے ماہانہ 60 ہزار روپے تک کما رہا ہوں۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار کی شکیل احمد کو اسکل اسکالر شپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی ہے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلستان اور کشمیری نوجوان بھی مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تمام نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام بیروزگار نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…