ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رش بڑھ گیا عوام نے قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی سٹاک جمع کرنا شروع کر دیا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹے سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے مرد اور خواتین کا رش بڑھ گیا ہے،عوام نے قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی مہینے بھر کا سٹاک جمع کرنا شروع کر دیا ہے سٹورز مینیجر کے مطابق ابھی تک چینی گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا

نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور پرانی قیمتوں پر تمام اشیا دستیاب ہیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت چینی گھی اور آٹے کی خریداری سب سے زیادہ ہورہی ہے اور جو صارف صرف یہی سامان لینے کے لیے آتے ہیں انہیں 2کلو چینی۔2کلو گھی اور ایک آٹے کی 20کلو والی بوری دی جاتی ہے جبکہ دیگر اشیائ خریدنے والوں کو چینی گھی زیادہ مقدار میں فراہم کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ بعض مرد اور خواتین سامان لیکر دوبارا قطار میں کھڑے ہوجاتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مارکیٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی گھی اور آٹے کی قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کے بعد کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں فرق کم کرنے کے حوالے سے سفارشات کو منظور کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی تھی تاہم ابھی تک اس کا باضابط نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور ملک بھرکے سٹوروں پر تمام اشیائ پرانی سبسڈائزڈ ریٹس پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…