بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حقیقی باپ نے سولہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) پتوکی ناروکی ٹھٹھہ میں حقیقی باپ نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا پولیس نے ملزم کو پکڑ کر حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا واقع کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی قصور میڈم کائنات تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئی واقع کی تحقیقات شروع کردی ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں زنا کاری، بد فعلی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے کو مل رہا

ہے مگر ملزمان کو سزائیں نہ ہونے پر بڑی حد تک اضافہ ہو رہا ہے زیادہ تر ملزمان کے وارثان سیاسی اثر و سوخ کا استمال کرکے مدعیان کو چند پیسوں کا لالچ دیکر صلح کرلیتے ہیں لیکن ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے اور ملزمان کو کڑی سزا دلوانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے پرانی منڈی پتوکی ناروکی کے رہائشی شہباز نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو تحریری درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی شہزاد نے اپنی حقیقی بیٹی پندرہ سولہ سالہ عروج کے ساتھ زبردستی زنا کیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس کڑی سزا دلوائی جائے اس واقع کی اطلاع ملتے اے ایس پی قصور میڈم کائنات پتوکی سٹی تھانہ پہنچیں جنہوں نے بچی کے ملزم باپ سے پوچھ گچھ کی اس کے بعد اے ایس پی قصور کائنات سرکاری ہسپتال پہنچیں جہاں پر انہوں نے متاثرہ بچی سے ملاقات کی اور پوچھ گچھ کی اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی نے اے ایس پی قصور میڈم کائنات سے ملاقات کی اے ایس پی کائنات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں گے اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…