بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نیب اور بیورو کریسی کے اختلافات کا معاملہ شوکت ترین کو بڑی حمایت حاصل ہوگئی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیب اور بیورو کریسی کے اختلافات کے معاملہ پر سیکرٹریز کمیٹی نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے موقف کی حمایت کردی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی اور سینیئر بیوروکریٹس نے سرکاری افسران کے خلاف نیب کے اقدامات کو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت قرار دے دیا ہے جبکہ سیکرٹریز

کمیٹی نیب کے خلاف ایک خط بھی وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اہم شخصیات کو لکھ چکی ہے جس میں سرکاری افسران کے خلاف ہونیوالی کارروائیوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ذرائع سیکرٹریز کمیٹی کا کہنا ہے کہ بغیر شواہد اور ٹرائل کی ابتداء میں ہی اعلی سرکاری افسران کو بلا کر توہین کی جاتی ہے،ٹرائل شروع ہونے سے قبل سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔نیب کے اقدامات ہمارے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ہے حکومت کا نیب قانون تبدیل کرنا خوش آئند ہے،نیب اقدامات کی وجہ سے بیوروکریسی فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ ذرائع کمیٹی کا کہنا ہے کہ پالیسی لیول پر ہی اعلیٰ بیوروکریٹس کو طلب کرکے سوال وجواب ناقابل قبول ہیں۔ سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کی تھی جس میںبڑی تعداد میں وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی اجلاس کی سفارشات وزیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر اہم شخصیات کو بھجوا دی گئیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کسی سرکاری افسر کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کررہا۔بغیر ٹھوس شواہد کے کوئی کاروائی اور گرفتاری نہیںکی جاتی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…