جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی بابر اعظم کے فین ہو گئے! نمبر 1 بیٹسمن کی انگلینڈ میں اننگز دیکھ کر کیا کہا؟ جانئے

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی سابق کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عرفان پٹھان نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔ بھارتی سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی ایکسپریس

شعیب اختر کے باؤنسر کا جواب دے دیا،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ فاسٹ بولرز سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی اسٹار کھلاڑی نہیں ہے؟بابر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر سے پوچھیں کون اسٹار ہے اور کون نہیں، میں اس پر بحث نہیں کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستانی کپتان

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلیں، ایجنسٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے اپنا معیار دکھاتے ہوئے 139 گیندوں پر 158 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے،بابر اعظم نے اننگز

کے دوران پہلے امام الحق کے ساتھ 92 اور پھر محمد رضوان کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔اس اننگز میں بابر اعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے جہاں وہ بطور کپتان کسی بھی پاکستانی کی ون ڈے میں سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل 1983 میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…