ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں مقامی سطح پر ایک اور وینٹی لیٹر تیار کر لیا گیا

datetime 30  جون‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پاکستان میں مقامی طورایک اوروینٹی لیٹرکامیابی سے تیار کرلیا گیا ، مقامی طورتیارکردہ وینٹی لیٹر کو پاک وینٹ ون کا نام دیا گیا ہے۔وفاقی وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ڈریپ نے پاکستان

میں تیارشدہ دوسرے وینٹی لیٹرکی منظوری دیدی ہے ، وینٹی لیٹرنیشنل انجینئرنگ سائنٹیفک کمیشن پاکستان نے تیارکیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی طورتیارکردہ وینٹی لیٹرکانام پاک وینٹ ون ہے، پاک وینٹ 1کوڈریپ کے میڈیکل ڈیوائسزڈویژن نے رجسٹرڈکیاہے، سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رئوف نے پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹر عاصم رئوف نے کہا ہے کہ پاک وینٹ ون رجسٹریشن کے بعدتیار اور استعمال ہوسکے گا، پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن 5سال کیلئے کی گئی ہے اور اس وینٹی لیٹر کی سروس لائف 10 سال ہے۔سی ای او ڈریپ عاصم رئوف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کا آغاز خوش آئند ہے اور پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی تیاری خودانحصاری کی جانب قدم ہے۔خیال رہے ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتے رجسٹر کیا تھا ، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا تیار کردہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…