منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پچیس فیصد مہنگائی کہاں ہے؟ شوکت ترین

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھم نے برآمدات کو بڑھانا ہے، خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دیں گے،چینی مینوفیکچررز خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات کریں گے،ھم نے ہاوسنگ لون دئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے والد مسلم فیڈریشن کے

رکن تھے، ھم بھی پاکستانی ہیں،برجیس طاھر اکیلے پاکستانی نہیں شوکت ترین جو کرنل جمشید احمد ترین کا بیٹا ہے جھوٹ نہیں بولتا،اس بجٹ میں کچھ جھوٹ نہیں، ھم غریبوں کو کھاد، کسان کو تین لاکھ روپے تک بغیر سود قرض دے رہے ہیں،کسی حکومت نے پہلی مرتبہ غریب کے لئے سوچا ہے،پچھلی حکومتوں نے جو بجٹ دہیے مجھے سب پتا ہے،اگر پچھلے اتنے ہی سہانے دور تھے تو بیس ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ھزار اٹھارہ میں آیا،ھمیں اٹھائیس سے تیس ارب ڈالرز ادا کرنے تھے جو قرض انہوں نے لئیے تھے،آئی ایم ایف کے پاس مجبور ہوکر جانا پڑا،کوویڈ کی وجہ سے مسائل آئے پھر بھی ایکسپورٹ اور ایگریکلچر میں بہتری آئی، شوکت ترین نے کہا کہ پچیس فیصد مہنگائی کہاں ہے؟ مہنگائی ساڑھے گیارہ فیصد ہے،فوڈ انفلیشن تیرہ فیصد ہے کیونکہ پاکستان فوڈ کا نیٹ امپورٹر بن گیا ہے،ستر فیصد دالیں ھم امپورٹ کرتے ہیں،کیوں پچھلے سالوں میں ھم نے زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کی،بین الاقوامی فوف پرائسس اس وقت دس سال کی بلند ترین سطح پر ہیں،بنگلہ دیش میں ایک سو چالیس فیصد، بھارت میں ایک سو دو فیصد قیمتیں بڑھیں ھمارے ملک میں صرف چالیس فیصد بڑھیں، شوکت ترین نے کہا کہ احساس پروگرام کیلئے 260 ارب روپیہ رکھا گیا ہے،احساس پروگرام دنیا پھر میں چوتھے نمبر پر

بہترین سوشل پروٹیکشن پروگرام قرار پایاہم غریب کو ان کے خواب کی تعبیر دینے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نعمان اسلام شیخ نے کہا کہ عمران خان برطانیہ میں پڑھنے گئے یا کھیلنے،کھلاڑی کو ملک دیدیا جائے تو اس ملک کا کیا ہوگا،وزیراعظم نے کابینہ میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر نہیں کرنے دینی تو کیا کہیں،عمران خان نے بیان

دیا پاکستان میں بارہ موسم ہیں،احتساب احتساب کا نعرہ لگا کر ملک کو تباہ کردیا,تین سال میں چور ڈاکو کا نعرہ لگانے کے علاوہ حکومت کی کیا کارکردگی ہے؟اج ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے، حکومتی اعدادوشمار کی کوئی حیثیت نہیں،تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر،دکانیں توڑ دی گئیں،روزگار چھین لیا

گیاعمران خان یقین کر لیں کہ وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں بنی گالی کے نہیں، مسلم لیگ ن ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے میرے ضلع میں ایک بھی ڈسپنسری نہیں بنائی،پورے مالاکنڈ میں نوسال میں ایک ہی ہسپتال بنا جو نواز شریف نے بنایا،وزیردفاع نے کہا کہ پورے کے پی میں کوئی بیروزگار یا غریب نہیں اس پر

مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے،بی آر ٹی پر تحقیقات کے خلاف کے پی حکومت نے حکم امتناعی لیا،ھمارے بہت سے منصوبوں کو پی ٹی آئی نے تاخیر کا شکار کیا،اپوزیشن کے ایم این ایز کو ایک روپے کا فنڈ نہیں دیا گیا،دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو انہوں نے آدھا پاکستان بنادیا،سوات میں عمران نے تین سوپچاس ڈیم

بنانے کا اعلان کیا تھا کدھر گئے؟رکن اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا نے سپر پاورز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،وزیراعظم کی انتھک محنت کے اثرات اس بجٹ میں نظر آرہے ہیں،اپوزیشن نے بجٹ پر تجاویز کی بجائے ایوان میں سیاسی تقاریر کیں،پہلا بجٹ ہے جس پر تاجر برادری اور عوام نے اظہار تشکر

کیا،غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جارہے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوا کر پاکستان کو بچایا،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے محسن ہیں، ان کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے،غریب کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں،راولپنڈی لئی ایکسپریس منصوبے پر 65 ارب روپے لاگت آئے گی،میری تجویز ہے حکومت پانچ مرلے کے مکان پر ٹیکس ختم کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…