اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہنزہ میں آلودگی کی نشاندہی پر اْشنا شاہ کی کینڈین وی لاگر پر شدید تنقید

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے ہنزہ میں آلودگی کی نشاندہی پر کینڈین وی لاگر روزی گیبریل کو کھری کھری سْنادیں۔ حال ہی میں کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل نے ہنزہ سمیت پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات پرآلودگی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی تھی اور اس ضمن میں اْنہوں نے

اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔کینیڈین وی لاگر روزی کی اس پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا تو وہیں خوبرو اداکارہ اْشنا شاہ نے وی لاگر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اْشنا شاہ نے کہا کہ ’ہمیں خود کو ٹھیک کرنے کے لیے آپ کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے‘۔اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ ’اب حکومتِ پاکستان کو یوٹیوب ویزوں کا اجرا روک ہی دینا چاہیے‘۔ دوسری جانب اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے مِنال خان کو ایمن سمجھ لیا تھا۔کنزہ ہاشمی نے ایک ویب شو میں شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنوں ایمن اور منال سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہیں غلط فہمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان دِنوں میں منیب کے ساتھ شوٹ کررہی تھی کہ ایک دن میری ملاقات مِنال سے ہوئی جسے میں نے ایمن سمجھ کر بات چیت شروع کردی۔کنزہ نے کہا کہ ہم نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلم دیکھنے کا پلان بنایا تھا، اسی لئے میں نے اس حوالے سے بھی منال کو ایمن سمجھ کر کہہ دیا کہ چلو پھر اس دن ملاقات کریں گے اور منال نے بھی حامی بھرلی۔واقعہ سے محظوظ ہوتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب ہم فلم دیکھنے کیلئے ملے اس دن وہاں منیب کے ہمراہ ایمن آئی ہوئی تھی، میں نے اس سے کہا کہ ہماری پرسوں ملاقات ہوئی تھی نا جس پر وہ صاف مکر گئی۔کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ مجھے کافی حیرانی ہوئی جس کے بعد میں نے اپنے دوست سے میسج کرکے پوچھا کہ اس دن ہم ایمن سے ملے تھے نا؟ دوست کا جواب آیا کہ نہیں وہ منال تھی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…