منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

1000 سی سی تک کی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افرادکیلئے خوشخبری

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے وزارت اقتصادی امورکوترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کریڈٹ لائن کی سہولت لینے کیلئے پراسیس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کوویڈ 19 کی ویکسین فراہم کرنے والے اداروں کو بروقت ادائیگی ممکن ہوسکے، انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیرخزانہ نے نئی آٹوپالیسی کے حتمی اعلان میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔یہ بات انہوں نے  وزارت خزانہ میں نئی آٹو پالیسی کا جائزہ لینے اوراسے حتمی شکل دینے اورملک میں کوویڈ19 ویکسین کی دستیابی کی صورتحال سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ نئی آٹو پالیسی کا جائزہ لینے اوراسے حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداوارمخدوم خسروبختیار، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ریونیوڈاکٹروقارمسعود اوروزارت صنعت پیداوار، وزارت تجارت اورایف بی آر کے سینئرحکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر صنعت وپیداوارنے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی آٹوپالیسی کامقصد 850 سی سی سے لیکرایک ہزارسی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کی مناسب قیمت پرفراہمی، ملک میں تیارہونے والی کاروں میں مقامی پرزہ جات کے استعمال، موٹرسائیکلوں اورتھری ویلرزکے آٹوپارٹس کی برآمدات اورمقامی مارکیٹ میں مسابقت بڑھانا

ہے تاکہ پاکستان کے عوام کوبہترٹیکنالوجی اورمناسب قیمت پرکاروں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے اجلاس کے شرکا کوبتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات اوراس سے منسلکہ ٹیکنالوجی نصب کرنے پرکئی رعایتیں دی جارہی ہیں،اجلاس میں آٹو سیکٹرکی جانب سے حکومت کوایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی جیسے دیگرزیرالتوااموربھی

زیربحث آئے۔انڈسٹری کے نمایندوں نے خوش اسلوبی سے تصفیہ کوحتمی شکل دینے سے اتفاق کیا۔وزیرخزانہ نے نئی آٹوپالیسی کے حتمی اعلان میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء وزیرخزانہ نے وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب خان اورمعاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان سے ملک میں کوویڈ19 کی ویکسین کی دستیابی کی صورتحال پرخصوصی میٹنگ کی۔

.وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے این سی اوسی کے چئیرمین کی حیثیت سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این سی اوسی کے فورم سے ہرہفتہ کوویڈ کی صورتحال کا جائزہ لیاجاتاہے اورتمام متعلقہ فریقین کے تعاون سے پوری کوشش کی جاتی ہے کہ ویکسین کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آجائے۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً ہرملک پہلے سے ویکسین کی فراہمی

کیلئے انتظامات کرتا ہے اوراس کیلیئے فوری ادائیگی کا دباؤہوتاہے۔وزارت اقتصادی امورکی جانب سے وفاقی وزیرکوویکسین کی خریداری کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے دستیاب کریڈٹ لائن پربریفنگ دی گئی،وزیرخزانہ نے کہاکہ بروقت ویکسین کی خریداری اور فراہمی کے زریعہ اپنے شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں

شامل ہیں۔وزیرخزانہ نے وزارت اقتصادی امورکوترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کریڈٹ لائن کی سہولت لینے کیلئے پراسیس شروع کرنے کی ہدایت کی تاکہ ویکسین فراہم کرنے والے اداروں کوبروقت ادائیگی ممکن ہوسکے، انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کی صحت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیرخزانہ نے وزارت خزانہ کو سپلائی شیڈول کے مطابق فنڈز کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…