بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

علیزے شاہ بال کٹوا کر پچھتانے لگیں

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اپنے بال چھوٹے کروا کر پچھتانے لگیں۔اس ضمن میں علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی۔میم میں دِکھایا گیا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ اْنہیں کٹوا دیتی ہیں تو اْنہیں بہت زیادہ دْکھ ہوتا ہے۔

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں کہا گیا کہ ’جب آپ اپنے بال کٹوا دیں اور پھر آپ کو بعد میں اندازہ ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے تھے۔نوجوان اداکارہ کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ اب اپنے بال چھوٹے کروا کر پچھتا رہی ہیں۔واضح رہے کہ علیزے شاہ نے اپنے لمبے بال کٹوا کر نیا ہیئر کٹ لیا تھا جس پر اْنہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حال ہی میں علیزے شاہ نے اپنے بالوں کو مزید چھوٹا کروا لیا ہے اور نئے ہیئر کٹ کے ذریعے خود کو ایک نیا لْک دیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین بٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ لمبے بالوں میں اچھی لگتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اس نئے ہیئر کٹ میں وہ مزید حسین لگ رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ یشمیٰ گل نے گلوکار عاصم اظہر کو ہر بات دل پر نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ یشمیٰ گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر میری دوست نہیں ہے جبکہ عاصم کو مشورہ دوں گی کہ ہر بات دل پر نہیں لیا کریں۔یشمیٰ گل نے کہا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کو مشورہ دوں گی کہ وہ جلد از جلد اپنے درمیان جاری اس تنازعے کو ختم کردیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں پشاور زلفی کو پسند کرتی ہوں اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو ہی سپورٹ کررہی ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ میں شعیب ملک کی فین ہوں جبکہ عبدالرزاق آپ بہت اچھے انسان ہیں۔اْنہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ میں شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر ایکٹنگ کرتی تھی، گھر والے بہت سخت تھے، مشکل سے ایکٹنگ کی اجازت ملی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا سے سائیکلوجی میں ماسٹرز کیا، والدین سے کہا پڑھنے کے بعد مجھے اداکاری کرنا ہے۔یشمیٰ گل نے یہ بھی کہا کہ اداکاری میں سائیکالوجی معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ میں نے بطورسائیکلوجسٹ اسپتال میں کام بھی کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کردار ادا کرناچاہیے جبکہ اکثر منفی کرداروں کی وجہ سے ہمیں منفی پیغامات بھی آتے ہیں۔میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آنکھیں بڑی ہونے کی وجہ سے دوست مذاق کرتے ہیں جبکہ میں اپنی آنکھوں کا صدقہ دوں گی۔اْنہوں نے ڈراموں میں دکھائے جانے والے کرداروں کے حوالے سے کہا کہ جب تک آپ دکھاؤ گے نہیں کہ بْرے کے ساتھ بْرا ہوتا ہے تو نئی نسل کیسے سیکھے گی۔یشمیٰ گل نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے لیے شیلٹر کھولنے کا سوچ رہی ہوں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے گاؤں میں لوگ انہیں شایان کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…