بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

75 فیصد پاکستانی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت پریشان، 60 فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی ناکام قرار دے دی، سروے میں پاکستانیوں کی ملکی حالات خراب ہونے کی پیشگوئی

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)75 فیصد پاکستانیوں نے ایپسوس کے تازہ ترین سروے میں مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دے دیا جبکہ 70فیصد نے غربت کو پریشان کن کہا۔ 86فیصد پاکستانی روزگار کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پر اعتماد نظرنہیں آئے۔اس بات کا انکشاف ریسرچ کمپنی کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تازہ

ترین سروے رپورٹ میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 02جون سے 06جون 2021 کے درمیان کیا گیا۔ ایپسوس کے مطابق ملک کے سب سے اہم مسائل کے سوال پر پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 75فیصد نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ کہا۔جبکہ 70فیصد نے بیروزگاری کو اہم مسائل میں شمار کیا۔53فیصد نے غربت اور 38فیصد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ36 فیصد نے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اپسوس کے مطابق اگست 2019 سے بیروزگاری اور غربت پاکستانیوں کے اہم مسائل کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔سروے رپورٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ 2021 کے آغاز سے روزگار کے غیر محفوظ ہونے پر بھی پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور ہر 10میں سے 8پاکستانی یعنی 86فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے کے بارے میں کم پراعتماد ہونے کا کہا۔ جبکہ 14 فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔کورونا کی وبا کے باعث ملازمت جانے کے سوال پر 54 فیصد پاکستانیوں نے اس سے انکار کیااور کہا کے ان کی یا کسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا دوران نہیں گئی۔ لیکن 46فیصد پاکستانیوں نے خود کے یاکسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا کے دوران جانے کا انکشاف کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…