اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یتیم خانے کے ہوسٹل ملازم نے 16 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے یتیم خانوں میں بھی کم عمر بچیاں غیر محفوظ ہو گئیں، پولیس کاکہناہے کہ 16 سالہ کنز فاطمہ کو ہوسٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جمشید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ،پولیس نے ملزم مہدی حسن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزم مہدی حسن زوہرا ہومز نامی فلاحی ادارے میں اکاؤنٹس کے شعبہ میں ملازم تھا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔