بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ہندوانتہا پسندوں نے ایک بار پھر ظلم کی انتہا کردی مسلمان بزرگ پر حملہ ، داڑھی کاٹ ڈالی، ویڈیو وا ئرل

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرغازیآباد میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے والے بزرگ شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا، داڑھی مونڈھ دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہآور انتہا پسند عبدالصمد نامی بزرگ کو آٹو رکشے میں اغوا کر کے

قریبی جنگل میں لے گئے اور’ جے شری رام ‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نہ صرف مذکورہ بزرگ کو بھی زبردستی نعرے لگانے پر مجبور کیا، بلکہ ان پرلاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد بھی کرتے رہے۔ ملزمان نے مسلمان بزرگ پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی داڑھی بھی کاٹ دی۔ اس واقعے کے بارے میں عبدالصمد نے روتے ہوئے بتایا کہ ’میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جارہا تھا کہ ایک رکشے والے نے مجھے لفٹ کی پیش کش کی اور میں جیسے ہی رکشے میں بیٹھا تو مزید دو افراد بھی مجھے اندر دھکیل کر رکشے پر سوار ہوگئے۔ انہوں نے مجھے جنگل میں لے جاکر ایک کمرے میں بند کردیا، میرا موبائل چھین کر چاقو سے میری داڑھی کاٹ دی، اورچاقو کی نوک پر ’ وندے ماترم‘ اور ’ جے شری رام ‘ کے نعرے بھی لگوائے۔مذکورہ بزرگ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم پرویش گجر کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماریے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…