اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کیلیے تیل ادھار پر دے گا جس میں 3 سال تک توسیع ہو سکے گی۔ پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر خام تیل کی فراہمی کیلیے بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کیلیے تیل ادھار پر دے گا جس میں 3 سال تک توسیع ہو سکے گی۔