منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بادل برس پڑے،موسم خوشگوارہو گیا محکمہ موسمیات نے مزید نوید سنا دی

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دعائیں رنگ لے آئیں بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہریوں کےچہرے کھل اٹھے۔ لاہور، اسلام آباد کے علاوہ گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا،

پنجاب خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہر طرف جل تھل ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش برستی رہی۔ لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ کاہنہ،قصوراور کے علاوہ نارووال،ظفروال اور گردونواح میں رم جھم۔ڈسکہ ،مریدکے اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوتی رہی۔ گوجرہ ،چنیوٹ ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،قائدآباد اور گردونواح میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ کندیاں، چشمہ اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔نارووال قلعہ احمد آباد ۔بدوملہی اور خان خاصہ میں بارش کے ساتھ زالہ باری ۔ نارووال میں ٹھنڈی ہواؤں اور زالہ باری سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔ واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ دو روز میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی تھی جس کے بعد ایم ڈی واسا نے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرات میں واضح کمی آئی ہے درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…