اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

فردوس جمال کے بیان پر وسیم عباس نے ماہرہ خان کی حمایت کردی

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ماہرہ خان اور فردوس جمال کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ ماہرہ سے متعلق فردوس جمال کو اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔کچھ سال قبل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک تنازع نے اس وقت سر اٹھایا جب سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ماہرہ کو بطور ہیروئن کاسٹ کیے

جانے پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔ایک انٹرویو میں وسیم عباس نے اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ کو میں بہت بڑی اسٹار سمجھتا ہوں، وہ پاکستان کی ٹاپ اداکارہ ہیں جنہوں نے بیرونِ ملک پاکستان کی نمائندگی کی۔ وسیم عباس نے ماہرہ کو پاکستان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کسی بھی 18 یا 19 برس کی نئی اداکارہ اور ماڈل سے بہت زیادہ خوبصورت ہے، ہمیں کسی کی عمر کا تذکرہ ٹی وی پر بیٹھ کر نہیں کرنا چاہیے، اگر لوگ انہیں قبول کر رہے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں پھر چاہے کسی کی عمر 60 سال ہی کیوں نا ہو۔ دوسری جانب وسیم عباس نے سوشل میڈیا صارفین کے فردوس جمال سے متعلق رد عمل کی بھی مذمت کی۔اداکار نے کہا کہ فردوس صاحب ایک سینئر اور بہترین اداکار ہیں، لوگوں کو عزت برقرار رکھنی چاہیے تھی، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی جو انتہائی غلط تھا۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی کوئی نئی سیلفی انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنائی ہے جس میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔ماہ نور بلوچ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے ہمراہ ایونٹ آرگنائزر قاسم یار تیوانہ بھی موجود ہیں۔اپنی نئی تصویر میں ماہ نور بلوچ نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت و دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر صارفین یہی سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی جادو کی وجہ سے ایسی نظر نہیں آتیں بلکہ وہ پرکشش دِکھنے کیلئے بیحد محنت کرتی ہیں۔ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ماہ نور کا بتانا تھا کہ انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بالکل ختم کردیا ہے، وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…