پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سراج الحق نے تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دے دیا‎

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں پارلیمنٹ سمیت ہر ادارہ کمزور ہوا ۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دے دیا‎، جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ پی ٹی آئی عوام میں سب سے زیادہ غیر مقبول جماعت بن چکی ہے ۔

مہنگائی اور غربت میں بے پناہ اضافہ کی وجہ حکومت کاآئی ایم ایف کی شرائط پر بے چون و چرا عملدرآمد تھا۔ حکومت تمام تر وعدوں اور بلندوبانگ دعوئوں کے باوجو د عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پربجٹ میںقوم پر مزید ٹیکس لگیں گے۔ حکومت غیر ترقیاتی اخراجات کم کرے اورزبوں حالی کا شکار تعلیم و صحت کے شعبوں کو سنبھالا دینے کی کوشش کی جائے۔موجودہ حکومت کے دور میں وفاقی کابینہ کے سب سے زیادہ اجلاس ہوئے مگر ان اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کہیں نظر آیا۔ حکمرانوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں۔کرپشن ،بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسے جرائم کے مکمل خاتمہ کیلئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیصلے کرنا ہونگے۔چوری کرکے بیرون ملک منتقل کی گئی قومی دولت واپس آجائے تو نا صرف پاکستان کے تمام قرضے اتر سکتے ہیں بلکہ عوام کو غربت مہنگائی ،بے روزگاری دلدل سے بھی نکالا جاسکتا ہے۔ کینیڈا میں مسلمان فیملی کو کچل کر مارنے کا واقعہ اندوہناک ہے ۔لواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ اسلامو فوبیا مغرب کا کلچر بن چکا ہے ۔ مسلمانوں کو آئے دن ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ فلسطینی ، کشمیری اور روہنگیاکے مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے ۔ امت کو متحد ہو نا پڑے گا ۔ قرآن و سنت سے رہنمائی لے کر دین کا جھنڈا ہر جگہ بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسلام آئے گا تو امن قائم ہوگا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہاکہ بے لاگ احتسابی نظام کے بغیر بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔چند لوگوں کے احتساب اور مجرموں کے آسانی سے بیرون ملک فرارکی وجہ سے پور ے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ نیب کی الماریوں میں کرپشن کے 150میگا سکینڈل کی فائلیں پڑی گل سڑ رہی ہیں مگر ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جارہی۔پانامہ کے دیگر 436ملزموں کو بھی کوئی نہیں پوچھ رہا۔ان تمام کیسز پر نیب اور حکمرانوں ایک پراسرار خاموشی ہے۔قانون افراد کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے ہوناچا ہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی کا منظم نظام بنائے، غریبوں کو ٹیکس کی چکی میں پیستے رہنامعاشی پلاننگ نہیں۔لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ اسلامی نظام کے قیام اور مسائل کے حل کے لیے غلبہ دین کی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل اور جفاکش و محنتی لوگوں سے نوازا ہے۔ اللہ کے نظام سے روگردانی کی وجہ سے آج ملک میں بھوک، غربت اور بے روزگاری ہے۔انہوںنے کہاکہ آزادی کے بعد بھی ہمارا عدالتی ، تعلیمی اور سیاسی نظام وہی ہے جو انگریز چھوڑ کر گیا تھا۔ ہماری کامیابی اور ترقی کی ضمانت نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…