بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نےخورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو سرنڈر کرنے کا حکم دیدیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت واپس لینے پر 3 روز میں احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے

فرخ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں اب فرخ شاہ کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دوران تفتیش فرخ شاہ سے سوال کیا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے بابا سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اپریل 2020 سے فرخ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ طلعت اسحق کیس میں ضمانت کے پیرامیٹرز طے ہو چکے، عدالت ان پیرامیٹرز سے باہر نہیں جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے، یہ بتا دیں درخواست ضمانت پر میرٹ پر فیصلہ کر دیں یا آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟جس پر فرخ شاہ کی پیروی کرنے والے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں درخواست ضمانت واپس لے لیتا ہوں، فرخ شاہ کو عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دیں۔چنانچہ عدالت نے فرخ شاہ کو احتساب عدالت کے سامنے 3 روز میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…