بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفتر میں داخلہ ممنوع قرار

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن ) خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاترمیں داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا۔خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاترمیں داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 32 سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان کو باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو

لازمی کروانے کے لئے باضابطہ 30 جون سے 15 جولائی تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔اس اعلامیے میں ایڈمنسٹریشن سمیت فنانس و دیگر محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری گائیڈ لائنز کے تحت تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ اعلی افسران کو لازم ہے کہ وہ اپنے محکمے کے ماتحت ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔اس کے لئے ہر محکمے کو ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس تک تمام ملازمین کی لازمی کورونا ویکسینیشن کروائی جائے جبکہ سیکٹریز صاحبان اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جو سرکاری ملازمین کورونا ویکسینیشن نہیں کروارہے وہ محکمے یا دفتر میں داخل نہ ہوسکیں۔اس سلسلے میں محکموں کے متعلقہ فوکل پرسنز کو کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فوری کورونا ویکسینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فوری کورونا ویکسینیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔این سی او سی نے وفاقی سیکرٹریز کو سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹریز متعلقہ وزارتوں کے ملازمین و اہلخانہ کی ویکسینیشن کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ وفاقی ملازمین خود اور اہلخانہ کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ وزارت میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹریز این سی او سی کو ملازمین کی ویکسینیشن کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ این سی اوسی نے ملک بھر میں کرونا صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تعلیم کی طرز پر دیگر وزارتوں کو بھی اسی طرز پر اپنے ملازمین کو ویکیسن لگوانے کی ہدایات کیں ۔قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے جس میں این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا صورتحال پر اظہار اطمینان کیا ۔ اجلاس کے دور ان بتایاگیاکہ 20 لاکھ ٹیچرز میں سے چار لاکھ 50 ہزار ٹیچرز کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ،این سی او سی کی وزارت تعلیم کی طرز پر دیگر وزارتوں کو بھی اسی طرز پر اپنے ملازمین کو ویکیسن لگوانے کی ہدایات دیں ۔ اجلاس کوبتایاگیاکہ ملک بھر میں ائیرپورٹس پر یومیہ 6 ہزار ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی صلاحیت ہوگئی، ائیرپورٹس پر یومیہ 27 فلائٹس پر اوسط 4500 مسافر یومیہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، ائیرہورٹس پر جامع نظام کی وجہ سے 388 کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی، ائیرپورٹس پر ٹریکنگ کے علاوہ قرنطینہ کا بھی موثر نظام چل رہا ہے۔بتایاگیاکہ پاکستان میں افغانستان سے 22924 مسافر پیدل داخل ہوئے جن میں سے 28 کورونا مثبت ہونے پر قرنطینہ میں بھیجے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…