لاہور( این این آئی) وفاق نے فائزرویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوںکو فراہمی شروع کردی، ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاق نے فائزرویکسین کی صوبوں اوروفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین صرف کمزورقوت مدافعت والے فرادکولگائی جائے گی ، کمزورقوت مدافعت والے افراد کی وضاحت کچھ دیرمیں کر دی جائے گی۔ملک میں فائزرویکسین کی51ہزارڈوززتقسیم کی جا رہی ہیں، کوویکس کے ذریعے فائزرویکسین کے ایک لاکھ 6 ہزار ڈوز ملے ہیں۔پنجاب کوایم آراین اے ویکسین کی26ہزار، سندھ کو12000اور خیبر پختوانخواہ کو8ہزارڈوزز اور بلوچستان کوویکسین کی 2000ڈوزملیں گی جبکہ اسلام آباد،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکوایک ایک ہزارڈوزز فراہم کی جائیں گی۔فائزرویکسین پورے ملک کے15شہروں میں لگائی جائے گی ، پاکستان کے15 شہروں میں الٹراکولڈچین ریفریجریٹرموجودہیں۔اس سے قبل وزارت قومی صحت نے فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈلائنزجاری کی تھی ، جس میں بتایا تھا کہ پاکستان میں فائزر کورونا ویکسین کی محدود مقدار دستیاب ہے، یہ ویکسین 18 سال، زائد عمر افراد کو لگائی جا سکتی ہے۔وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین بخار میں مبتلا افراد ، شدید الرجی کا شکار افراد اور کورونا کے مریضوں کو نہ لگائی جائے۔