نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ایک کیمیائی پلانٹ میں لگی آگ میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پونے میں واقع کیمیائی پلانٹ میں جب آگ لگی تو تقریبا 37 مزدور عمارت کے اندر پھنس گئے۔کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتے ہی
فائر انجن موقع پر پہنچ گئے ـ آگ بجھانے والے عملہ کو بچانے کے لئے دونوں اطراف کی دیواریں توڑنا پڑی۔ فیکٹری ایس وی ایکوا ٹیکنالوجیز کی ہے ، ایک ایسی کمپنی جو کلورین ڈائی آکسائیڈ مصنوعات تیار کرتی ہے ، جو عام طور پر پانی کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ آتشزدگی کے باعث 18 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کارکنوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ، اور ان کے اہل خانہ کے معاوضے ک ینے کا اعلان کیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔