پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرین حادثہ، متعدد جاں بحق افراد کی تدفین، مزید لاشوں کی شناخت

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی(این این آئی)سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی جبکہ حادثے میں جاں بحق مزید کئی افراد کی لاشوں کی شناخت بھی کر لی گئی

لودھراں کے 2 سگے بھائیوں، والدہ اور کزن کی نمازِ جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ماموں اور بھانجی کی میتیں سردار والا پہنچنے پر گھر بھر میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، متوفین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔جاں بحق 2 کمسنوں مومن اور ہادی کی بھی شناخت ہو گئی، دونوں بچے ماں کے ساتھ کراچی سے فیصل آباد جا رہے تھے۔لودھراں سے تعلق رکھنے والے شہباز، اس کی بیوی اور 2 بچوں کی لاشوں کو بھی پہچان لیا گیا ہے۔وہاڑی کے رہائشی حضور خان کی بیوی، بیٹی اور سسر بھی اس ٹرین حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں، بیٹی زیرِ علاج ہے جبکہ ایک کمسن بیٹا سبحان لا پتہ ہے۔حضور خان کا کہنا ہے کہ اس کاخاندان کراچی سے خانیوال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…