لاہور (آن لائن)لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر گھی، آٹا اور چینی کے بحران نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے جس کے نتیجے میں یوٹیلٹی سٹوروں پر مذکورہ اشیاء ضروریہ عوام کے لئے نایاب ہو کر رہ گئی ہے اور عوام بحران کی وجہ سے شدید پریشانی کاشکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے بعض یوٹیلٹی سٹوروں کے ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 روز سے یوٹیلٹی سٹوروں پر گھی کی سپلائی بند ہے جبکہ آٹا اور چینی پہلے ہی فراہم نہیں کی جارہی۔