پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

خشک سالی کا خدشہ منڈلانے لگا محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سندھ و بلوچستان کے کئی اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خشک سالی الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ اکتوبر سے 21 مئی تک ملک میں معمول سے 36.1 فیصد کم بارشیں ہوئی، سندھ میں 64.5 فیصد جب کہ

بلوچستان میں معمول سے59.5 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان و کشمیر میں 37.7 فیصد، خیبر پختونخوا و پنجاب میں 20.4 فیصدکم بارشیں ہوئیں۔الرٹ کے مطابق بلوچستان کے مغربی و جنوب مغربی اضلاع میں بارشوں کا سیزن ختم ہوچکاہے اب نومبر2021 تک ان علاقوں میں مزید خاص بارشوں کا کوئی امکان نہیں، اکتوبر2020سے مستقل بنیادوں پر بارشوں کی کمی کے باعث سندھ و بلوچستان کے کئی اضلاع میں شدید خشک سالی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ میں کہا کہ بلوچستان کے اضلاع چاغی،گوادرخاران، کیچ، پنجگور اور واشک میں شدید خشک سالی کا خدشہ ہے، بلوچستان میں ہرنائی،مستونگ،نوشکی،پشینر،قلات، کوئٹہ میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع بدین، میرپورخاص،عمرکوٹ، سانگھڑ،تھرپارکر، ٹھٹھہ،سجاول میں شدید درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے، دادو، خیرپور، کراچی،لاڑکانہ، نوشیرو فیروز، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم کی صورتحال کے پیش نظرممکنہ طور پر خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے،اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کیا جاتی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کیے جائیں،کسانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات سے موسم کی صورتحال پر خود کو اپڈیٹ رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…