راولپنڈی (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے،رسول اللہ کے بعد نبوت کے دروازے بند ہوگئے ۔عیدگاہ راولپنڈی میں یا رسول اللہ کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رسول اللہ کے بعد نبوت کے
دروازے بند ہوگئے ،پاکستان بھی اللہ اور اس کے رسول کی نشانی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عراق، لیبیا، یمن کا آج کیا بنا ہے،چین ایران ہمارے ملک کے ساتھ جڑتا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں اس ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے ،اس قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے۔ انہوںنے کہاکہ حامد سعید کا ظمی میرے ساتھ کیبنٹ میں رہے ہیں میں بھی اصلی پیروں کی طرف آیا ہوں، یہاں آنے والی عاشق رسول اللہ اور اسکے نبی ؐسے محبت میں آئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج دنیا ہمارے نبی کے دین کی جانب دیکھ رہی ہے ،آج دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں اللہ کے نبی کا جھنڈا اٹھانے والے ہی رہیں گے، پیر نقیب کی قیادت میں سارے ملک میں لوگ نکلیں گے ،اس قوم کو کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہے تو آپ یہاں تشریف لائے ہیں ،یہ پنڈی کا اعزاز، اور، سعادت ہے کہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں ہے۔