اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ایک ارب ڈالر کی مزید ویکسین خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین منگوانے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔اسد عمر نے بتایا کہ حکومت اب تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کی ویکسین خرید چکی ہے، تاہم معیشت کو بندشوں سے نکالنے کیلئے عوام کی ویکسی نیشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت اس سال کورونا پر 51 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔