منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں بھارتی کرونا کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے، ماہرین صحت نے بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 8  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )شہرقائدمیں کرونا وائرس کی بھارتی قسم کے مزید 4کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ماہرین صحت نے اسے بچوں کیلئے خطرناک قرار دے دیاہے۔ماہرین صحت کے مطابق چاروں مسافر عراق سے پاکستان آئے تھے، جن میں بھارتی قسم کے کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ چار میں سے 2 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈائو میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی کی

کرونا لیب کے ہیڈ ڈاکٹرسعید خان نے بتایاکہ بھارتی قسم کا کرونا وائرس ہر عمر کے افراد کیلئے خطرناک ہے۔ یہ بچوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔اس سے قبل بھارتی قسم کے کرونا وائرس میں مبتلا 4 مسافروں کا تعلق بھی سندھ سے تھا، جنہیں فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ڈاکٹر سعید خان نے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہئے۔ کرونا کی نئی اقسام بچوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں جو خطرناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈین ویرینٹ ہر عمر کے افراد کے لئے خطرناک ہے۔قبل ازیں شہر قائد میں بھارت کی کرونا قسم تیزی کیساتھ پھیلنا شروع ہو گئی ، مریضوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کر دی گئی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھارتی کرونا کے 48کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرونا زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ بہت تیزی کیساتھ دوسروں میں منتقل ہوتا ہے ، رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے فلائٹ آئی تھی ان میں چار مریضوں میں بھارتی کرونا وائرس سامنے آیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی وائرس کراچی شہر میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ،سندھ کے مختلف علاقوں سے شہریوں نے کراچی میں آکر ٹیسٹنگ کی ہے ان میں بھارتی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ضلع ساوتھ اور جنوبی میں رپورٹ ہوئی ہے ، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ایسٹ کا علاقہ کورنگی متاثر ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ سندھ میں صحت کے حکام نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں ایسے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ یہ تمام مریض خلیجی ممالک سے پاکستان لوٹے تھے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے۔ان میں سے 3 عراق اور ایک مسقط، عْمان سے واپس آیا تھا۔ڈپٹی سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور وسان نے کہا کہ ‘ان مریضوں میں سے ایک کا تعلق گھوٹکی جبکہ دیگر کا کراچی کے شرقی اور جنوبی اضلاع سے ہے، انہیں سرکاری مرکز میں گزشتہ 10 روز سے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور روابط رکھنے والوں کو ٹریس کیا جارہا ہے۔وائرس کی اس قسم کی تشخیص کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈاکٹر منصور وسان نے کہا کہ وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد سے محکمہ صحت ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت نگرانی کر رہا ہے اور ڈیڑھ ماہ کے دوران اس نے ریپڈ اینٹیجن اور پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے 53 مثبت کیسز کی تشخیص کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…