اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میںامریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ منگل کو بھی برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر155.70روپے اور اوپن مارکیٹ میں155.90روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے

کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید155.05روپے سے بڑھ کر155.60روپے اورقیمت فروخت155.15روپے سے بڑھ کر155.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 155روپے سے بڑھ کر155.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے155.40روپے سے بڑھ کر155.90روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے187.50روپے سے بڑھ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت 220روپے سے بڑھ کر221روپے ہوگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1لاکھ 11ہزار750روپے مستحکم رہی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں9ڈالرکے اضافے سے1895ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے ایک لاکھ 11ہزار 750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت95ہزار 808روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1500روپے مستحکم رہی۔دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 154.68پوائنٹس کی کمی سے 48147.98پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.50 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32 ارب15کروڑ85لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 11.15فیصدزائد رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور دوران ٹریڈنگ حصص وقفے وقفے سے کی خریداری اور فروخت کے مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس48409پوائنٹس کی بلند اور 48ہزار کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب آگئے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 154.68پوائنٹس کی کمی سے 48147.98پوائنٹس پر بند ہواجب کہ83.19پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19574.92پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس98.15پوائنٹس کی کمی سے32634پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ268میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب92ارب54کروڑ66لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب60ارب38کروڑ81لاکھ روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 4کروڑ5لاکھ 23ہزارشیئر رہاجو پیرکی نسبت 10کروڑ44لاکھ34ہزارشیئرززائدہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص69.52روپے کے اضافے سے5776.19روپے اوررفحان میظ65روپے کے اضافے سے9790روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز 699روپے کی کمی سے16500روپے اوروائتھ پاک کے حصص182.57روپے کی کمی سے2251.82روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…