اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مو سمی ہوا کا کم دباوٗ شمال مغربی بلوچستان اور اس سے ملحقہ حصوں پر مو جود ہے۔ آئندہ چار سے پانچ روز براعظمی ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر مو جود ہے۔آج بروز منگل ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
بدھ کے دن بھی ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔تاہم بروز جمعرات ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گاجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، اسی طرح جمعہ کے روز بھی ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، خطہ پو ٹھوار، اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔تیرہ، چودہ جون کو اتوار اور سوموار کو کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔