لاہور (آن لائن)نیب لاہور نے فارمانائٹس ہائوسنگ سکیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن عثمان وٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ جسے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ نیب لاہور ملزم عثمان وٹو کے جسمانی ریمانڈ کی عدالت سے استدعا کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ عثمان وٹو جو سوسائٹی کے چیئرمین اور مقامی نیوز چینل کے مالک عبدالغفور وٹو کے صاحبزادے ہیں نے 2012ء میں نیب سے دو ارب روپے مالیت کی بارگینگ کی اور اس سلسلے میں نیب کو دئیے گئے چیک کیش نہ ہوسکے جس پر نیب نے گزشتہ روز عثمان وٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔