منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

صبح جلدی جاگنے سے ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے امریکی سائنسدانوں کا انکشاف

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ رات کو جلدی سوتے ہیں اور صبح جلدی جاگ جاتے ہیں، انہیں دیر سے سونے اور جاگنے والوں کے مقابلے میں ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔یہ انکشاف تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ برطانوی افراد میں سونے جاگنے کے معمولات اور ڈپریشن کا مطالعہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ان تمام افراد کے بارے میں سونے جاگنے سے

متعلق اعداد و شمار دو ذرائع سے حاصل کیے گئے تھے: برطانوی بایوٹیکنالوجی کمپنی 23اینڈمی اور یوکے بایوبینک جو برطانیہ کا بایومیڈیکل ڈیٹابیس ہے۔مطالعے میں دیکھا گیا کہ اگرچہ ان تمام افراد نے پوری نیند (7سے 8 گھنٹے)لی تھی لیکن رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے کے عادی لوگوں میں دیر سے سونے اور دیر سے جاگنے والوں کے مقابلے میں ڈپریشن کا خطرہ 23 فیصد کم تھا۔یہی نہیں بلکہ جن لوگوں نے اپنے سونے جاگنے کے معمولات میں تبدیلی کی اور جلدی سونے جاگنے کی عادت اپنائی، ان میں صرف ایک گھنٹے کے فرق سے بھی ڈپریشن کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوگیا۔آن لائن ریسرچ جرنل جاما سائکیاٹری کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اگرچہ دیر سے جاگنے کو ڈپریشن کی وجہ قرار نہیں دیا گیا، تاہم اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ پوری نیند کے ساتھ ساتھ صبح جلدی اٹھنے کی عادت ہمارے سابقہ اندازوں سے زیادہ مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…