منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان کے مذاق پر مادھوری ڈکشت آپے سے باہر ہوگئیں

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ایک مذاق پر اداکارہ مادھوری ڈکشت مجھے مارنے کیلیے تیار ہوگئی تھیں۔ 1990 میں ریلیز ہونے والی اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دل’ میں لوگ آج بھی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی اداکاری کو یاد کرتے ہیں

جب کہ دونوں فنکار خود بھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی حرکات کو آج تک یاد رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا پر اداکار عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک شو کے دوران اداکار فرحان اختر کو انٹریو دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی فلم ‘دل’ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مادھوری ڈکشت سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ دکھائیں، میں ان کا ہاتھ پڑھ کر بتاتا ہوں تاہم جیسے ہی اداکارہ نے ہاتھ آگے کیا تو میں نے اس پر تھوک دیا جس پر مادھوری کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے میرے پیچھے دوڑ لگادی اس دوران انہیں ہاکی نظر آئی انہوں نے مجھے مارنے کے لیے ہاکی بھی اٹھالی۔دوسری جانب خود اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس واقعے کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ماضی میں ایک انٹریو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ جو انہیں کبھی نہیں بھولا۔ جس پر اداکارہ نے کہا فلم ‘دل’ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان کے پیچھے ہاکی لے کر دوڑ لگانا۔واضح رہے بالی ووڈ کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان بھی عامر خان کی اس حرکت کا بتاچکی ہیں۔ فرح خان نے ایک انٹریو کے دوران کہا تھا کہ عامر خان کی پرینک (مذاق) کرنے کی عادت ہے، وہ اکثر فلم سیٹ پر لوگوں کا ہاتھ دیکھنے کے بہانے اس پر تھوک دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…