بیجنگ (این این آئی)چین نے مریخ کی نئی تصویر جاری کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے قومی خلائی انتظامی ادارے نے مریخ کے تحقیقی مشن تیان وین1کے ذریعے لی گئی نئی تصویر جاری کی ہے۔اس تصویر میں ملک کے پہلی مریخ گاڑی اور سرخ سیارے کی سطح پر اس کے لینڈنگ پلیٹ فارم کو دکھایا گیا ہے۔