بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

سندھ حکومت کا سندھ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان، تاجروں کو بھی خوشخبری سنا دی

6  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے اورکراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کی صورت حال پر تفصیلی غور

کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر 7 جون سے صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی، تاہم تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگا، اور 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، ساحلِ سمندر، بیچ اور سی ویو بھی کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جب کہ سیلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 5جون کو کراچی میں کیسز کی شرح 8.5 فیصد تھی اور یکم جون کو کراچی میں 12.45 فیصد کیسز تھی۔ 5 جون کو حیدرآباد میں 11.06 فیصد کیسز تھی۔اس وقت کراچی میں 79مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ شہید بے نظیر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ نے محکمہ صحت کو ٹارگٹ دیا کہ اگلے 3 مہینوں میں 1 کروڑ 80 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کے انتظامات کئے جائیں۔دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نویں جماعت سے جامعات تک کے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کی اجازت ہوگی، تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…