پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

احسان مانی کتنی تنخواہ لیتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں کھل کر بول پڑے

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بتایا ہے کہ میں کوئی تنخواہ نہیں لیتا سب کچھ ویب سائٹ پر موجود ہے،ہمارے تمام اکاوئنٹس کا ڈیٹا موجود ہے ،ہمارے چار لیول کے آڈٹ ہوتے ہیں کچھ چھپ نہیں سکتا۔ جمعہ کو آغاز حسن بلوچ کی زیر صدارت قومی اسمبلی

کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبر گل داد خان نے بتایاکہ خان صاحب کے آنے سے پہلے ایک اسٹیڈیم کا ٹینڈر جاری ہوا تھا وہ کہاں ہے۔سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے کہاکہ میں چیف سیکرٹری صاحب سے بات کر لیتا ہوں۔ ممبر گل ظفر خان نے کہاکہ آٹھ میٹنگز ہوچکی صرف ایک اسٹیڈیم کیلئے آئوٹ پٹ کچھ بھی نہیں۔ محسن مشتاق نے کہاکہ وزیراعظم صاحب نے کہا باجوڑ میں اسٹیڈیم بنے گا۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کہاکہ ڈی سی باجوڑ نے لکھا ہمارے پاس زمین ہی نہیں۔ پی سی بی چیئر مین نے کہاکہ تنخواہیں پوچھی جائیں سب کی ان کیمرہ پوچھا جائے کتنی تنخواہ لی جارہی ہے۔ سیکرٹری نے کہاکہ ممبران سے کہتا ہوں الگ کیمرے میں آجائیں تنخواہیں تو ابھی بتا سکتے ہیں۔ ممبر کمیٹی گل ظفر خان نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کی افسران کی کمیٹیوں میں تفصیل لی جاتی ہے آپ نے ایسا کیا کیوں جو چھپا کر بتانا چاہ رہے ہیں۔ مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ ہمیں پی سی بی کے چیرمین اور افسران کی تنخواہوں کی تفصیل دی جائیں۔مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ ان کیمرہ وہ ہوتی ہیں جو ملکی سلامتی سے متعلق ہوں تنخواہیں کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہوگیا۔ ممبر کمیٹی روبینہ جمیل نے کہاکہ ہمیں بجٹ کا بتایا جائے اور کتنا پیسہ کدھر جاتا ہے۔ احسان مانی نے کہاکہ میں

کوئی تنخواہ نہیں لیتا سب کچھ ویب سائٹ پر موجود ہے،ہمارے تمام اکاوئنٹس کا ڈیٹا موجود ہے ،ہمارے چار لیول کے آڈٹ ہوتے ہیں کچھ چھپ نہیں سکتا۔ ممبر کمیٹی اقبال خان نے کہاکہ وسیم خان کی قابلیت کیا ہے۔ چیئر مین پی سی نے جواب دیاکہ جتنے وسیم خان قابل ہیں اتنا پورے پاکستان میں کوئی نہیں جس پر پوری کمیٹی میں قہقہے سنے

گئے ۔ اقبال خان نے کہاکہ خدا کو مانیں اس نے کونسا اب تک کارنامہ کیا ہے۔ گل ظفر خان نے کہاکہ فواد عالم سمیت باجوڑ کے کئی بہترین کرکٹر کو پوچھا تک نہیں جاتا،ایک ایم این اے کے کہنے پر اگر کھلاڑی رکھنے ہیں تو کیا میرٹ ہے۔ممبر کمیٹی گل ظفر خان نے کہاکہ لوگ سفارش پر رکھے جاتے ہیں۔ احسان مانی نے کہاکہ نہیں ایسا کچھ نہیں،سب میرٹ پر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…