منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے استعفیٰ دیدیا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کوبھجوا دیا ہے جو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیں راشد لطیف نے دعوی کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا

استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے، اورمیری یہ اطلاع بالکل درست ہے۔احسان مانی کے عہدے کی مدت رواں سال چارستمبر کو پوری ہورہی ہے، تاہم پی سی بی نے اپنے سربراہ کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پرفی الحال چپ سادھ رکھی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ دوجون سے 6جون تک لارڈز لندن میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 سے 6 جون تک تاریخی گراؤنڈ لارڈز، لندن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک روز باؤل سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 6کیلئے ابوظبی میں ٹیموں کو تاخیر سے جوائن کرنے والوں کو الگ فلور پرقرنطینہ کی مدت پوری کرنا ہوگی میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل6کیلئے ابوظبی میں مختلف ببلز تشکیل دئیے ہیں،ببل ”اے“ کھلاڑیوں، معاون اسٹاف ارکان،میچ آفیشلز، ہوٹل اسٹاف اور پی سی بی آفیشلز کیلئے ہے، کراچی کے برعکس یہاں ایک ہوٹل میں 2 ٹیموں کو الگ الگ فلور پر رکھا گیا ہے۔ببل ”بی“ ایک الگ ہوٹل میں بنایا گیا ہے جو براڈ کاسٹ عملے اور ایونٹ مینجمنٹ کیلئے مختص ہے،ببل ”سی“ گراؤنڈ اسٹاف کیلئے ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…