بیجنگ (این این آئی) چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایک اور ویکسین تیار کرلی، تین خوراکوں پر مشتمل ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کی پہلی کھیپ مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں تیار کردہ کرونا
وائرس کی تین خوراکوں پر مشتمل ایک اور ویکسین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیالوجی اور آنہوئی زہیفئی لانگ کام بائیوفارماسوٹیکل کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔چین نے ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ویکسین بیجنگ کی مارکیٹوں میں پہنچا دی گئی ہے جب کہ چین کے دیگر صوبوں کے عوام نے بھی یہ ویکسین لگوالی ہے۔طبی آزمائش کے دوسرے مرحلے جس میں18 سے59 سال کی درمیانی عمر کے افراد شامل تھے، ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد پتہ چلا کہ83فیصد شرکا میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں جبکہ تیسری خوراک کے بعد97 فیصد شرکا میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔اس سے قبل چین کی سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین وائرس کی روک تھام کے لیے 80 سے زائد فیصد تک مثر قرار دی گئی تھی۔