اسلام آباد (این این آئی)سربراہ این سی اوسی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے (آج) ہفتہ سے واک اِن ویکسینشن کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ جمعہ کو این سی او سی اجلاس میں 30 سال سے
زائد عمر کے شہریوں کیلئے (آج) ہفتہ سے واک اِن ویکسینشن کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کی عمر 30 سال یا زائد ہے اور آپ رجسٹرڈ ہیں تو کسی بھی ویکسینشن سینٹر جائیں اور ویکسین لگوائیں۔ انہۃوںنے کہاکہ الحمد للہ جمعرات تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائی جا چکی ہے،آپ بھی جلد رجسٹر کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو،آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کرونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔