جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوزوکی ویگن آر کے مقابلے سستی ترین ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف قیمت جان کر آپ آج ہی لینے بھاگیں گے

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )، گاڑیوں کے شوقین حضرات کے لئے ایک بہت بڑی خوش خبری، سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف کرادی گئی ہے موٹر سائیکلیں بنانے والیکمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے ایک اور چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ طاقتور گاڑی

یونائیٹڈ الفا 2021 متعارف کرائی ہے۔جسے 2021 کی پاکستان کی پہلی گاڑی کا نام بھی دیا گیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے اور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔ دو جنوری کی شب لاہور میں ایک آن لائن ایونٹ کے دوران ایک ہزار سی سی کی اس گاڑی کو پیش کیا گیا۔ اس گاڑی میں 993 سی سی کا چار سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔1.0 ایل انجن 69 ہارس پاور فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم دیا گیا ہے، آٹومیٹک ورڑن 2021 کے پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت پیش کیا جائے گا۔یہ گاڑی سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اورر کیا پیکانٹو کو براہ راست ٹکر دے گی اور یہ تینوں کے مقابلے میں زیادہ سستی بھی ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک چینی گاڑی چیری کیو کیو ہے جسے پاکستان میں الفا کا نام دیا گیا ہے۔اس گاڑی کے فیچرز میں پاور اسٹئیرنگ، پاور ونڈوز، 13 انچ ایلوئے وہیلز، ایل سی ڈی کیمرا، ریورس کیمرا، اے بی ایس بریک سسٹم اور دیگر قابل ذکر ہیں۔یونائیٹڈ الفا پاکستان میں 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔ کمپنی نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی، جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…