ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

قسمت والا ہوں اللہ نے بیٹیوں سے نوازا بیٹا نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں، شاہد آفریدی

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی کارکن شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قسمت والا ہوں اللہ نے بیٹیوں سے نوازا بیٹا نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کو خدا تعالیٰ نے 5 بیٹیوں کی رحمتوں سے نوازا ہے، ان کی پانچوں بیٹیاں انشا، اقصیٰ، اسمارہ، اجوہ اور سب سے چھوٹی اروا

آفریدی جو ابھی محض ایک یا ڈیڑھ برس کی ہے،یہ پانچوں اپنے والد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کی آنکھوں کا تارہ ہیں۔ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر اپنے بیٹیوں کے ساتھ بہترین لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نے چند روز قبل نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا میں بہت قسمت والا ہوں کہ خدا نے مجھے بیٹیوں سے نوازا اور میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔ میزبان نے لالہ سے سوال کیا بدقسمتی ہمارے معاشرے میں ایسا ماحول ہے جہاں بیٹوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور جن کے یہاں اولاد نرینہ نہیں ہوتی انہیں طعنے دئیے جاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا ہم پٹھانوں میں بھی اولاد نرینہ پر زور دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ بیٹا ہونے کے لیے تعویذ وغیرہ بھی بنواتے ہیں۔ لیکن میں ان تمام چیزوں کے سخت خلاف ہوں۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دیتا ہوں اس کو کہتا ہوں اب جاؤ فکر نہ کرو کیونکہ باپ کا سہارا میں بنوں گا لہذا ان باتوں کو غلط تو نہیں کہا جاسکتا، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے۔لالہ نے کہا میں سمجھتا ہوں اللہ تعالی نے باپ اور بیٹی کا اور ماں اور بیٹے کا رشتہ بنایاہے۔ پہلے میری بیوی کو بھی بیٹا نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی تھی تاہم بعد میں اس کو اسلئے

فکر نہیں ہوئی کیونکہ اس کا شوہر مطمئن ہے اور اسے کوئی مسئلہ نہیں کہ بیٹا ہے یا نہیں۔لالہ نے کہا میری بیوی کو پتہ ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتا ہوں اور میں اپنی بیوی کو بھی سمجھاتا ہوں جس کی وجہ سے میری بیوی بھی اس بات سے مطمئن ہے کہ ہمارا بیٹا نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…