اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھ دیا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دْنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔گزشتہ روز علیزے شاہ نے اپنی سْریلی آواز میں تیار کیا گیا پہلا گانا ریلیز کیا ہے جس میں اْن کے ہمراہ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔علیزے شاہ اور ساحر علی بگا کے اس نئے گانے کا عنوان ’بدنامیاں‘ ہے، اس گانے کے کمپوزر ساحر علی بگا ہیں جبکہ گانے کی شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق علیزے شاہ نے اپنے پہلے گانے کے حوالے سے کہا کہ اْنہیں اْمید ہے کہ

اداکاری کی طرح اْن کی گلوکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جائے گا۔دوسری جانب گلوکار ساحر علی بگا نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عید کے خوشیوں بھرے تہوار پر لوگ گانے ’بدنامیاں‘ کو خوب پسند کریں گے۔ساحر علی بگا نے کہا کہ یہ گانا مداح پسند کریں گے کیونکہ اْنہوں نے ہمیشہ ہی ہمارے کام کو بہت سراہا ہے۔واضح رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جبکہ ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…