اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

16 بیویاں اور 151 بچوں کے باوجود مزید شادیوں کا خواہشمند شخص

datetime 16  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے(این این آئی)زمبابوے کے ایک ایسے شخص سے ملیے جس کی 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں، مگر وہ اس تعداد کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔جی ہاں واقعی 66 سالہ مشیک نیانڈرو کا ارادہ ابھی رکنے کا نہیں بلکہ وہ 17 ویں شادی کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ممکن ہوسکا تو وہ اس تعداد 100 بیویوں اور ایک ہزار بچوں تک لے

جائیں گے۔مشیک ایک ریٹائر فوجی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی ملازمت یا کام نہیں کرتے بلکہ ان کی فل ٹائم جاب بیویوں کو خوش رکھنا ہے۔انہوں نے بتایا اتنی زیادہ شادیاں درحقیقت میرا پراجیکٹ ہے، جس کا آغاز میں نے 1983 میں کیا اور اپنی موت تک میں رکنے والا نہیں۔ان کے بقول اس وقت میں اپنی 17 ویں شای کی منصوبہ بندی کررہی ہوں جس کی تقریب اس موسم سرما میں ہوگی۔یہ 2015 کے بعد ان کی پہلی شادی ہوگی اور اتنا وقفہ مشیک کے بقول زمبابوے کے بدترین معاشی حالات کی وجہ سے آیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 150 سے زیادہ بچوں کے باوجود وہ کوئی مالی بوجھ محسوس نہیں کرتے بلکہ اتنے بڑے خاندان سے فائدہ ہی ہوتا ہے۔مشیک کے بچوں کی تعداد لگ بھگ 14 فٹبال ٹیموں کے برابر ہے اور ان کی بدولت وہ کافی پرتعیش زنگی گزارتے ہیں۔ان کے اپنے الفاظ میں بچوں نے مجھے بگاڑ دیا ہے، مجھے مسلسل ان کی جانب سے تحفائف اور نقدی ملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا میری تمام بیویاں میرے لیے کھانا بناتی ہیں، مگر میں وہی کھاتا ہوں جو لذیذ ہو، جو اچھا نہیں لگتا اسے پھینک دیتا ہوں۔ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی ہر بیوی ان کے ساتھ بہت خوش ہے مگر وہ مستقبل میں مزید جوان خواتین سے شادیاں کرنے کے خواہشمند ہیں۔درحقیقت ان کی خواہش ہی یہ ہے کہ موت سے قبل ان کی 100 بیویاں اور ایک

ہزار بچے ہوں۔یہ خاندان اپنی گزربسر کے لیے کاشتکاری پر انحصار کرتا ہے اور حال ہی میں اس کے نام 93 ایکڑ اراضی کی گئی ہے۔مشیک کے کم از کم 50 بچے زمبابوے کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں، 6 فوج میں، 2 پولیس میں اور 11 دیگر اداروں میں کام کررہے ہیں۔ان کی 13 بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں، جبکہ مشیک کے گھر میں جلد مزید 2 بچوں کا اضافہ ہونے والا ہے۔ان کے 23 بیٹوں کی بھی شادیاں ہوچکی ہیں اور ایک بیٹا باپ کے نقش قدم پر چلتا نظر آرہا ہے جس نے اب تک 4 شادیاں کرلی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…